منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

چاول کی ملکی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

datetime 2  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مالی سال 2015 کے بعد مالی سال 2018 کے دوران چاول کی ملکی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015 کے دوران 2 ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 2016 میں برآمدات کا حجم 1.86 ارب ڈالر اور مالی سال 2017 میں 1.61 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔ ٹی ڈی اے پی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018 کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران چاول کی ملکی برآمدات 1.89 ارب ڈالر رہی ہیں اور اس دوران 3.84 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا جبکہ چاول کی برآمدات کے جون 2018 کے اعدادوشمار رواں ماہ 20 جولائی تک مرتب ہوں گے اور توقع ہے کہ جون میں چاول کی برآمدات کے حتمی اعدادوشمار کے بعد برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی کیونکہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران کی جانے والی برآمدات 2 ارب ڈالر سے صرف 0.11 ارب ڈالر کم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…