بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

رانا ثناء اللہ اورپی ٹی آئی کے نثار جٹ کے حلقے میں بینرز لگانے پرگولیاں چل پڑیں،متعدد کارکن زخمی،پولیس موقع پر پہنچ گئی

datetime 1  جولائی  2018 |

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں این اے 106 کے ن لیگی امیدوار رانا ثناء اللہ اور پی ٹی آئی کے امیدوار نثار جٹ کے حلقے میں بینرز لگانے پر فائرنگ سے 2لیگی کارکن اور ایک پی ٹی آئی کا کارکن زخمی ہوگیاجن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیصل آباد کے چک نمبر57 جی پی میں بینرز لگانے پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیاں جھگڑا ہوا جس میں فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے 2کارکن زخمی اور تحریک انصاف کا 1زخمی ہوگیا زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی جمع ہوگئے مگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا ۔واضح رہے این اے 106سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار جٹ مد مقابل ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…