پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

صحافی سرل المیڈا کو پروٹول دینے والے سیکشن افسر کو لینے کے دینے پڑ گئے ،وفاقی حکومت نے دھماکہ خیز حکم سنا دیا

datetime 16  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے سرل المیڈا کو ملتان ائیر پورٹ پر پروٹوکول دینے والے سیکشن افسر کو عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی کے ایس او احتشام علی نے اعلیٰ حکام کو نوٹس میں لائے بغیر ملتان ائیر پورٹ پر ہدایت نامہ جاری کیا۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ سیکشن افسر احتشام علی نے عہدے کا غلط استعمال کیا۔یادرہے کہ نوازشریف کا ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ انٹرویو ممکنہ

طورپر ملتان ایئرپورٹ پر کیا گیا جس کی وجہ سے پورے ملک میں ہلچل مچ گئی ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بیان پر غور کیاگیا اور نوازشریف کا بیان مسترد کردیا گیا۔ بعدازاں وزیراعظم کو میڈیا ٹاک کرنا پڑی ۔یہ بھی اطلاعات تھیں کہ سرل المیڈا کو ملتان ایئرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول دیا گیا جس کے لیے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ سرل المیڈا کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…