جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف کے بیان پر عسکری قیادت اور قومی سلامتی ادارو ں نے دوٹوک موقف اختیارکرلیا،بات بڑھ گئی،خبر رساں ادارے نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 14  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عسکری قیادت نے پیر کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے متنازعہ بیان کے حوالے سے دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کیا اور کہا کہ اگر نواز شریف کا بیان غلط رپورٹ ہوا ہے تو وہ خود اس کی وضاحت کریں کیونکہ ابھی تک ان کی جانب سے وضاحت نہیں آئی اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر نواز شریف کو یہ بیان واپس لینا چاہیے کیونکہ اس بیان سے ملک کو نقصان ہواہے

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ عسکری قیادت کی تجویز پر ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سوا دو گھنٹے تک جا ر ی رہا جس کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا جو کہ نواز شریف کا ایک انگریزی اخبار کو انٹر ویو تھا ممبئی حملوں اور غیر ریاستی عناصر کے حوالے سے جو نواز شریف نے کہا کہ اس پر عسکری قیادت اور قومی سلامتی کے اداروں نے اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات ذاتی عناد کو سامنے رکھتے ہوئے دئیے جا رہے ہیں جو کہ حقیقت کے کہیں بر عکس ہیں پاکستان کی مسلح افواج ، پولیس ، سیکیورٹی اداروں اور عوام نے مجموعی طور پر ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ملکی معیشت کو بھاری نقصان ہوا مگر نواز شریف جو کہ خود تین بار وزیر اعظم رہے ہیں انہوں نے اداروں پر اثر انداز ہونے کے لئے متنازعہ بیان دیا انھیں یا تو اپنا بیان واپس لینا چاہیے اور اگر یہ مس رپورٹ ہوا ہے تو خود نواز شریف اس کی وضاحت کریں اس پر اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی منیر ہاؤ س گئے اور مقیم نواز شریف سے ملاقات کی انھیں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ وہ اپنا بیان واپس لے لیں یا پھر خود وضاحت کر دیں نواز شریف نے قطعی انکار کر دیا اور کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا جو حقیقت تھی وہ بیان کی ہے اگر خود وہ کوئی وضاحت کرنا چاہتے ہیں تو کر دیں اس پر شاہد خاقان عباسی واپس آگئے اور پھر انہوں نے خود ہی پریس کانفرنس کرکے معاملے کو سنبھالنے کی ناکام کوشش کی

ذرائع نے مزید بتایا کہ عسکری قیادت کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس قسم کے بیانات پاکستان کی معیشت اور سیکیورٹی سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں پر بھی منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں سیاسی رہنماؤ ں کو ذاتی اور سیاسی مفادات سے زیادہ قومی مفادات کو بالا تر رکھنا چاہیئے ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا ماحول انتہائی سنجیدہ رہا اور ایجنڈے سے ہٹ کر کسی اور معاملے پر بات نہیں کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…