پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا اختلافات آخری سطح پر پہنچ گئے، دو دھڑوں میں تقسیم‎

datetime 28  ستمبر‬‮  2016 |

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے 2دھڑوں میں تقسیم کارکن را ئیونڈ دھرنے میں جا نے سے پہلے گو مگو کا شکارہو گئی۔ پارٹی میں شدید اختلافات کی خبریں منظر عام پر آ گئی ہیں ۔ پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے جس میں اس بار پارٹی سے تیزی سے دور ہوتے شاہ محمود قریشی کا نام بھی سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی میں دھڑے بندیا ں اور اختلافات کھل کر سا منے آگئے۔ پی ٹی آئی کے سیکر یر ٹی جنرل جہا نگیر ترین اور علیم خان پارٹی چیئر مین کی آنکھ کا تارا بن گئے جبکہ سینئر نا ئب صدر شاہ محمود قریشی اور چو ہدری سرور بیک فٹ پر چلے گئے۔ ذرائع نے بتا یا کہ رائیونڈ دھرنے کی مشاورت اور دیگر امور دیکھنے کے لیے عمران خان گز شتہ 2دن سے لا ہور میں ہیں مگر شاہ محمود قریشی اور چو ہدری سرور انکے کسی پروگرام میں نظر نہیں آ رہے جبکہ جہا نگیر تر ین اور علیم خان پیش پیش ہیں۔ ذرائع نے بتا یا کہ اگر آئندہ 24گھنٹوں میں قیادت کے ا ختلافات ختم نہ ہو ئے تو را ئیونڈ مارچ اور دھر نہ بری طرح متا ثر ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اختلافات کی خبروں کو حسب معمول بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ رائیونڈ مارچ ثابت کرے گا کہ قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کی آئین کے حوالے سے بے ادبی انتہا کو پہنچ چکی ہے، پاناما پیپرز پر نواز شریف کو ڈیڑھ ماہ قبل پہلا نوٹس ملا لیکن انہوں نے جواب ہی جمع نہیں کرایا، نواز شریف کے وکلا نے قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں اور وہ سر چھپا کر نکل گئے، وہ کسی فورم پر جواب دینا نہیں چاہتے۔ پاکستان کی سرحد کو خطرہ تھا تو وہ لندن میں شاپنگ کر رہے تھے۔ ایسے شخص کو وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق نہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ وہ نواز شریف کو کہتے ہیں کہ سچ پر پردہ نہ ڈالیں، طاقت کے نشے سے باہر آئیں اور عوام کے غصے کا امتحان نہ لیں، یہ قانون کی جنگ نہیں عوام کی جنگ ہے، 30 ستمبر کو عوام کا سیلاب لاہور آرہا ہے اب مہلت ختم ہوگئی، رائیونڈ مارچ ثابت کرے گا قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے وکیل کو کہا کہ ہمیں سبق نہ سکھائیں۔ وکیل نے کہا نواز شریف ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…