جکارتہ: انڈونیشیا کے ایک نوجوان مفتی نے سیلفی کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے اسے غیر شرعی قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق فیلکس سیاﺅ نامی نوجوان عالم دین دین نے ٹوئٹر پر اپنے سترہ نکاتی پیغام میں کہا ہے کہ سیلفی لینا گناہ ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم سیلفی کے لیے مختلف پوز لیتے ہیں اور پھر اپنی ہی تصویر سے متاثر ہوتے ہیں تو یہ غرور کہلاتا ہے۔ اسی طرح جب ہم دوسروں کو دکھانے، لائکس یا کمنٹ کے شوق میں سیلفی کو سماجی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے ہیں تو یہ عمل دکھاوا کہلاتا ہے۔ اور جب ہم اپنی ہی سیلفی کو دیکھ کر دوسروں کی نسبت اچھا اور بہتر محسوس کرتے ہیں تو یہ تکبر کہلاتا ہے۔ سیاؤ کے نزدیک اسلام میں یہ سب گناہ کے زمرے میں آتا ہے۔ انھوں نے خاص طور پر مسلم خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج کل بہت سی مسلمان خواتین کسی بھی قسم کی شرم کے بغیر سیلفی لے رہی ہیں۔ ان میں پاکیزگی کہاں ہے؟ اس فتویٰ کے منظرعام پر آتے ہی انڈونیشیا کے نوجوانوں کی طرف سے رد عمل سامنے آیا جبکہ ٹوئٹر پر بھی #Selfie4siauw کے ہیش ٹیگ کے ساتھ نوجوان لڑکے لڑکیوں کے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جو لوگ پہلے سیلفی بنانے کے شوقین نہیں تھے، وہ بھی اب اپنی سیلفی اپ لوڈ کرکے سیاﺅ سے سوال کررہے ہیں کہ ان کے ذہن میں یہ خیال کیسے پیدا ہوا کہ سب لوگ دکھاوے، غرور اور تکبر کے لیے ہی سیلفی بناتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(آخری حصہ)
-
تنخواہوں میں اضافے کی تیاری، 120 فیصد تک الاؤنس کی تجویز
-
ملک میں سردیوں کی آمد کب ہوگی؟ شدید سردی کا دورانیہ 50 روز تک محدود ہونے کا انکشاف
-
دنیا بھر میں وقت کے نظام میں تبدیلی کا فیصلہ
-
ون ڈے کرکٹ میں ریورس سوئنگ کی واپسی، بیٹرز کیلیے مشکلات بڑھ گئیں
-
لائبہ سے لاکھوں کا فراڈ کرنے والا مرکزی ملزم نعمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک
-
عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس، دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
بابراعظم نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
-
لڑکے اور لڑکیاں ایک ہی ٹیم میں شامل؟ کرکٹ کا نیا ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ فارمیٹ متعارف
-
رکشے میں بیٹھی دو بہنوں کا قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
-
زندگی کا ذائقہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































