منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

افغانستان کی لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آبادکو جلانےکی بھڑکیں

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  اسلام آباد کچہری دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس نے کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کچہری میں دھماکا دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا، تاہم افغانستان کے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح ہی سے اسلام آباد سے متعلق پراسرار پیغامات شیئر کیے جا رہے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ طالبان سے منسلک ایک “ایکس” (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ “خراسان العربی” کی جانب سے دھماکے کے وقت کے آس پاس ایک پوسٹ کی گئی، جو اس واقعے سے پہلے سے منصوبہ بندی کی نشاندہی کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صبح 6 بج کر 45 منٹ پر اسی اکاؤنٹ سے “Coming Soon Islamabad” کے الفاظ کے ساتھ ایک پوسٹ کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی اسی نوعیت کے دھمکی آمیز پیغامات افغان اکاؤنٹس سے جاری کیے گئے تھے، خصوصاً اس وقت جب افغانستان میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ان پوسٹس میں لاہور پر افغان پرچم لہرانے اور اسلام آباد کو نشانہ بنانے جیسے بیانات شامل تھے۔
مزید برآں، افغان میڈیا پلیٹ فارم “آماج نیوز” نے بھی 2 نومبر کو ایسی ہی ایک پوسٹ میں ان متنازع پیغامات کو شیئر کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد اور نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے پاکستان مخالف عناصر کی مشترکہ سازش کا نتیجہ ہو سکتے ہیں، جن کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا اور پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…