پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

امریکا، سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی بے دخل

datetime 13  جنوری‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)امریکا، سوئیڈن، سعودی عرب، امارات سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانیوں کو مختلف الزامات کے تحت بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 3 کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سوئیڈن میں غیرقانونی قیام پر ایک، امریکا میں غیرقانونی داخلے اور پاسپورٹ گم ہونے پر دو پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

سعودی عرب سے 2 افراد کو بلیک لسٹ، ایک شہری کو منشیات کی اسمگلنگ، ایک شہری کو بھیک مانگنے، 11 شہریوں کو مختلف دیگر الزامات کے تحت بے دخل کیا گیا۔ سعودی عرب سے مزید 9 شہریوں کو کفیل کی شکایت پر، 11 شہریوں کو سعودی عرب میں زائد المیعاد قیام 7 کو پاسپورٹ گم ہونے یا ویزا ختم ہونے بے دخل کیا گیا، ویزا ختم ہونے پر عمان سے ایک شہری کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ غیر قانونی امیگرینٹ ہونے پر ایک جبکہ دو کو غیر قانونی طور پر قیام کرنے پر متحدہ عرب امارات سے آف لوڈ کیا گیا۔ نیپال سعودی عرب اور ملاوی میں پیدائشی تین بچوں کو ایمرجنسی دستاویزات پر پاکستان بھیجا گیا۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…