پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

کم سے کم اجرت ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کیلئے درخواست دائر

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ میں شہری نے پاکستان میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور تمام وزرائے اعلی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے، پاکستان میں 32لاکھ سرکاری اور تقریباً 8کروڑ نجی ملازمین ہیں، تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بڑھے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاکستان میں ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا حکم دے اور کم سے کم اجرت 37ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…