جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

شوبز چھوڑ کر اپنی عمر سے 27سال بڑے وزیراعلیٰ سے شادی،بھارتی اداکارہ 124کروڑ کی مالکن بن گئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2024 |

ممبئی(این این آئی)شوبز چھوڑ کر اپنی عمر سے 27سال بڑے وزیراعلیٰ سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ رادھیکا124 کروڑ روپے کی مالکن بن گئی۔تفصیلات کے مطابق رادھیکا کمار سوامی ہندی سنیما کا ایک مشہورنام رہا ہے لیکن ان کی وجہ شہرت فلموں سیزیادہ بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ کے ساتھ اپنے افیئر کی وجہ سے رہی ہے۔

جب مشہور اداکارہ کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی خفیہ محبت کی خبریں منظرعام پرآئیں تو ان خبروں نے کرناٹک کی سیاست میں ہلچل مچادی تھی۔رادھیکا نے 14سال کی عمرمیں فلم نیناگاگی سے اپنے اداکاری کاآغاز کیاتھا اس وقت وہ نویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ انہیں 2002کی فلم نیلہ میگھا شاما سے مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔رادھیکا نے 2006میں کرناٹک کے سیاستدان ایچڈی کمار سوامی سے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر تھی۔

اس خبر نے کرناٹک کے سیاسی حلقوں میں طوفان برپا کردیا تھا اور جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کی سیاسی زندگی سے زیادہ ان کی ذاتی زندگی میں دلچسپی لی جانے لگی۔فلم انڈسٹری سے لے کر سیاسی حلقوں تک ان کی معاشقی کے کافی چرچے رہے تھے۔ اس افیئر کی وجہ سے اداکارہ کا فلمی کیریئر تباہ ہوگیاتھا مگر اس کی ذاتی زندگی خوشیوں سے بھر گئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی یہ دوسری شادی تھی۔ ایچ ڈی کمارسوامی کی پہلی شادی انیتا نامی خاتون کے ساتھ 1986میں ہوئی تھی جب کہ رادھیکا کی پہلی شادی سال 2000میں ہوئی تھی جو زیادہ نہیں چل سکی تھی۔ دونوں کی عمروں میں بہت زیادہ فرق تھا۔

شادی کے وقت رادھیکا ایچ ڈی کمارسوامی سے تقریباً 27سال چھوٹی تھیں۔رادھیکا کے والد سابق وزیر اعلیٰ کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی کے خلاف تھے لیکن رادھیکا نے اپنے والد کی مخالفت کے باوجود کسی کی بھی پروا کیے بغیر ایچ ڈی کمارسوامی سے خفیہ شادی کر لی۔ رادھیکا کے اس قدم سے ان کے والد اور خاندان بہت ناخوش تھے۔رادھیکا نے تقریباً 30فلموں میں کام کیا تھا۔جب سیاسی رہنما سے تعلق کے بعد ان کی اداکاری کا کیرئیر تباہ ہو گیا توانہوں نے بطور فلم پروڈیوسر انڈسٹری میں کام کرنا شروع کردیا اورپہلی بار فلم لکی بنائی۔

آج رادھیکا ایک فلم پروڈیوسر کے طور پرانڈسٹری میں قدم جما چکی ہیں۔ وہ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سے شادی کر کے کروڑ پتی بن گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 124کروڑ بھارتی روپے کی مالک ہیں جبکہ ان کے شوہر ایچ ڈی کمار سوامی کے اثاثے 44کروڑ بھارتی روپے بتائے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…