بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

امیتابھ نے اپنی غلطی پر مداحوں سے معافی مانگ لی

datetime 20  ستمبر‬‮  2024 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے سپر اسٹار امیتابھ بچن جتنے بڑے اداکار ہیں انہوں نے اتنے ہی بڑے انسان ہونے کا ایک بار پھر ثبوت دیا ہے۔غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے لیکن بڑا انسان وہ ہے جو اپنی غلطی کو مان لے اور ضرورت پڑے تو اس پر معافی بھی مانگے۔ایسے ہی بڑے پن کا مظاہرہ امیتابھ بچن نے بھی کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے چند روز قبل ایک ویڈیو میں مراٹھی لفظ کے غلط تلفظ پر معافی مانگ لی۔

کچھ دن پہلے بگ بی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سڑکوں پر کوڑا نہ پھینکنے کا عہد کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ ویڈیو میں انہوں نے مراٹھی میں کہا کہ ‘می کچرا کرنا نہیں’۔مطلب میں کچرا نہیں کروں گا۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لائکس اور ویوز ملے، لیکن امیتابھ کو بعد میں اس ویڈیو میں اپنے غلط تلفظ کا احساس ہوا۔جس پر انہوں نے آج انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی اور اس بار انہوں نے اپنی غلطی سدھار لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…