جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

رابی پیرزادہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل

datetime 2  اپریل‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث وہ ہسپتال منتقل ہوگئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ گلوکارہ کے اکائونٹ سے ایک نئی پوسٹ شیئر کی گئی ۔مذکورہ پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ کوہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے قرآن کلاس نہیں ہو رہی۔

اس کے ساتھ ہی سابقہ گلوکارہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی گئی ہے۔کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آپ سب سے التماس ہے کہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کیجئے۔ اللہ تعالی انہیں جلد از جلد صحت عطا فرمائیں۔رابی پیرزادہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے دعا کر رہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہی ہے۔خیال رہے کہ رابی پیرزادہ ماضی میں گلوکاری، اداکاری، ماڈلنگ کر چکی ہیں تاہم مختلف تنازعات کے بعد اب وہ دین کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…