اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے 15 برس میں چوتھی بار پارٹی چھوڑ دی

datetime 25  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پچھلے 15 برسوں کے دوران چوتھی بار پارٹی چھوڑ دی ہے۔تفصیلات کے مطابق2008 کے بعد وہ پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے رکن بنے، وہ اس دوران پرویز مشرف کے ترجمان بھی رہے۔مارچ 2012 میں وہ آل پاکستان مسلم لیگ سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے، انہیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا معاون خصوصی برائے اطلاعات و سیاسی امور مقرر کیا گیا۔

یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد راجا پرویز اشرف وزیراعظم بنے تو فواد چوہدری کا عہدہ برقرار رکھا گیا۔پیپلز پارٹی چھوڑ کر وہ کچھ روز کیلئے مسلم لیگ ق کا حصہ بھی بنے لیکن 2013 کے الیکشن کے بعد بلاول بھٹو کے ترجمان رہے۔فواد چوہدری نے جون 2016 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، وہ 2018 میں جہلم سے الیکشن جیت کر وزیر اطلاعات مقرر کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…