ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

آئندہ 6 دن ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے خون جما دینے والی پیش گوئی کر دی

datetime 14  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ۔ تاہم گلگت بلتستان ا ورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود/موسم شدید سرد رہنے کا امکان۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد

اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔تاہم شام/رات میں شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے ۔بروز اتوار ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔تا ہم پنجاب کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ جبکہ سوموار کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔تا ہم بالائی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق منگل کے روز خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ بدھ کے روز بالائی بلوچستان،خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر شمال/ مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹوہارمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر حصوں میں سرد/خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا 17جنوری سے سائبرین ہوائیں بندہوجائیں گی ، جس سے دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے بتایا ہے کہ ملک میں 17جنوری سے مغربی ہواؤں کاسلسلہ داخل ہوگا، مغربی ہوائیں براستہ بلوچستان داخل ہوں گی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق یہ ہوائیں بلوچستان ،بالائی سندھ،بالائی علاقوں میں بارشوں کا سبب بنیں گی جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کابھی امکان ہے۔کراچی کے حوالے سے سردار سرفراز نے بتایا کراچی میں 17جنوری سے سائبرین ہوائیں بندہوجائیں گی ، جس سے شہر میں سردی کی شدت میں کمی آئے گی اور دن اوررات کیدرجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔کراچی میں اس دوران بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…