اتوار‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2024 

رضوان کا بیٹنگ کمپنی کا لوگو چھپانے پر ملتان سلطانز نے موقف پیش کردیا

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ایس ایل سیزن 8 کے گزشتہ ایک میچ میں ملتان سطانز کے کپتان محمد رضوان کی جانب سے مبینہ بیٹنگ ویب سائٹ کا لوگو چھپانے پر ملتان سلطانز کے فرنچائز کے چیف آپریٹنگ آفیسر حیدر اظہر نے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی

دو یا تین سالوں سے پی ایس ایل فرنچائز ز کیساتھ معاہدے کر رہی ہے ۔تمام ضروری کارروائی پوری کرنے اور بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ہی کنٹریکٹ کیا گیا تھا۔اگر ہمارا کوئی پلیئر اسے مناسب نہیں سمجھتا تو ہمیں اس کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، ملتان سلطانز کا اسکواڈ فیملی کی طرح ہے۔خیال رہے کہ کوالیفائر میچ میں محمد رضوان اپنی جرسی پر ٹیپ لگا رکھی تھی ، جس پر شائقین بھی سوال اٹھا رہے ہیں لیکن حتمی جواب ابھی تک نہیں مل سکا تھا، سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ محمد رضوان نے مبینہ طور پر ٹیم سپانسر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لوگو کو چھپایا ہوا ہے، واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پی ایس ایل میں سٹے کی ویب سائٹ اور کرپٹو کرنسی کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کو خط بھی لکھاگیا تھا۔



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…