پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

زینب کی قبر پر پھولوں کی موجودگی کیساتھ پہلی بار کیا چیز دیکھی گئی قبر کی دیکھ بھال کرنے والے بزرگ بابا شریف نے ایسی کیا بات کہی کہ جان کر آپ کی آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہو جائیں گے

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب کی قبر کے گرد شہد کی مکھیوں کی اٹھکیلیاں، قبر کے گرد چکر لگاتی ہیں، قبرکی دیکھ بھال کیلئے مقرر بزرگ کی بات نے سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں بھگو دیں، تفصیلات کے مطابق قصور میں جنسی درندگی کے بعد قتل کی جانیوالی ننھی زینب سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ زینب کی قبر کے گرد شہد کی مکھیاں کافی تعداد میں موجود رہتی ہیں مگر

قبر پر حاضری دینے والوں کو کچھ نہیں کہتیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک صارف کی تحریر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زینب کی قبر پر پڑے پھولوں پر شہد کی مکھیاں اٹھکیلیاں کرتی رہتی ہیں ،سوشل میڈیا صارف نے اپنی تحریر میں بتایا ہے کہ جب وہ زینب کی قبر پر حاضری کیلئے گیا تو وہاں اس نے شہد کی مکھیوں کو اٹھکیلیاں کرتے دیکھا مگر ان شہد کی مکھیوں نے اسے کچھ نہیں کہا ۔ سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ جب وہ زینب کی قبر پر موجود تھا تو اسے زینب کی انٹرنیٹ پر جاری تصویر یاد آگئی جس میں وہ گلابی جیکٹ پہنے ہوئے تھی اور اب اس کی قبر پر پڑے گلاب کے پھول ، زینب کا گلابی رنگ سے گہرا تعلق تھا۔ زینب کی قبر پر حاضری کے دوران ایک بزرگ جو زینب کی قبر کی دیکھ بھال کیلئے متعین ہیں وہاں آگئے اور انہوں نے زینب کی قبر پر پانی کا چھڑکائو شروع کر دیا ۔ یہ منظر دیکھ کر جب میں نے ان بزرگ جن کا نام بابا شریف تھا سے پوچھا کہ آپ جانتے ہیں یہ قبر کس کی ہے ؟جس پر بابا شریف نے پنجاب میں جواب دیا کہ ’’آہو پتر، اپنی جینب دی‘‘۔سوشل میڈیا صارف کی یہ تحریر سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو رہی ہے جس کے پڑھنے والے ننھی زینب کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ یقیناََ زینب اور قصور کی دیگر بچیوں کا قتل ہمارے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…