’’کپتان نے بھٹو کی پیپلزپارٹی کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں‘‘ اعتزاز احسن کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر پر بلاول ہائوس میں کھلبلی مچ گئی

31  اگست‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف کے ہاتھوں وکٹیں گرنے کے ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کا سامنا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے پاکستان کے صوبہ پنجاب سے

اہم رہنما جن میں فردوس عاشق اعوان، امتیاز صفدر وڑائچ، ندیم افضل چن اور بابر اعوان، صمصام بخاری تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں ۔ روزنامہ اوصاف کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی اور نظریاتی رہنما اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں شمولیت کےلئے پر تول رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن ایک سے زائد مرتبہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان سے اپنی جذباتی وابستگی کا اعلان کر چکے ہیں۔ پانامہ لیکس کیس کے سپریم کورٹ میں جاتے ہی انھوں نے شیخ رشید کو فون کر کہ کہا تھا کہ میں اس کیس کو لڑنا چاہتا ہوں لیکن عمران خان آصف زرداری کو فون کریں۔ اس کے علاوہ بھی اعتزاز احسن کئی فورمز پر پاکستان تحریک انصاف کے لئے نرم گوشہ رکھنے کا عندیہ دے چکے ہیں اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہاآنے والے دنوں میں وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ تحریک انصاف میں جانے والے صمصام بخاری کی واپس پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے آصف زرداری کی خصوصی ہدایت پر سرگرم ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صمصام بخاری جلد ہی تحریک انصاف چھوڑ کر واپس پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما شوکت بسرا نے بھی اشارہ دیتے ہوئے صمصام بخاری کی واپس پیپلزپارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…