پرویز مشرف اشتہاری ملزم قرار تمام جائیداد یں ضبط کر لیں، عدالت کا فیصلہ

31  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عدالت نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنانا شروع کردیاہے ،ڈی آئی جی سعود عزیز کو 17ال قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ دیگر پانچ ملزمان کو بری کردیا گیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سنا یا ۔اس قبل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اصغر اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے مقدمے میں نامزد 2پولیس افسران کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی اور گرفتار 5ملزموں کو بھی بیرکس سے نکالنے کا حکم دیا ۔سعود عزیز بے نظیر بھٹو کے قتل کے وقت راولپنڈی

کے سی پی او تھے۔ جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیدیا ہے اور سابق صدر کی تمام جائیداد قرقی کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ 27 دسمبر 2007 کو بے نظیر بھٹو دہشتگری کا نشانہ بنی تھیں۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سات چالان جمع کروائے گئے تھے۔ استغاثہ کے 147 میں سے 67 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم اشفاق کو سترہ سترہ سال قید کی سزا دے دی۔ کیس میں ملوث پانچ ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…