اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

حج کرنے کے خواہشمندوں پاکستانیوں کیلئے بری خبرآگئی،تمام امیدوں پر پانی پھرگیا

datetime 4  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں رواں سال حج آپریشن کا آغاز آئندہ ماہ 25 جون کو متوقع ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کو سعودی عرب کی وزارت حج سے کوئی سگنل نہیں ملا۔وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزار عازمین حج کی قراندازی کررکھی ہے۔

لیکن کورونا وبا کی وجہ سے رواں سال حج کے لئے مختص شدہ پاکستانی کوٹے میں 70 فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال 25 جولائی کو حج کی ادائیگی متوقع ہے لیکن سرکاری شعبے کے ساتھ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کے لئے کوئی واضح ہدایات سامنے نہیں آئی ہیں جس کی وجہ سے ابھی تک پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین حج کی بکنگ مسئلہ بنی ہوئی ہے۔کورونا کی وجہ سے عازمین حج کی تعداد محدود کیے جانے کا قوی امکان ہے اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ محدود تعداد میں حاجیوں کو اجازت دیے جانے کے بعد بھی کورونا کے حوالے سے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے حج پیکیج میں مزید 30 فیصد اخراجات کا اضافہ ہوسکتا ہے جو مناسک حج کے دوران کورونا ایس او پیز کے حوالے سے ہوسکتا ہے۔سعودی وزارت حج جون کے آخر تک حرم پاک کو عام لوگوں کے لئے کھول کر عبادات کی اجازت دے سکتی ہے تاہم یہ بھی کورونا کے کیسز کی صورتحال پر منحصر ہے۔پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج کمپنیوں کے مالکان نے ابھی تک سعودی عرب میں رہائشی اور سفری انتظامات کے حوالے سے بھی معاملات کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور وہ بھی سعودی حکومت کی طرف سے حج کے حوالے سے سگنل ملنے کے انتظار میں ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد موجودہ حالات کے پیش نظر عمرہ اور زیارت ابھی معطل رہیں گے تاہم اس پر نظر ثانی ہوتی رہے گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین غور کر رہے ہیں اور صورتحال جیسے ہی بہتر ہوگی تو اسی حوالے سے کوئی بہتر فیصلہ کیا جاسکے گا جبکہ ملک میں معطل ہونے والی معمولات زندگی اب آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے تاہم حج وعمرہ کی بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…