جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

کرونا  وائرس سے صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ

datetime 2  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1644 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 77837 تک پہنچ گئی ہے،27110 مریض صحتیاب ہوگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق منگل کوملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 3490 کیسز اور 70 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں پنجاب سے 1610 کیسز 43 ہلاکتیں

، سندھ 1439 کیسز 23 ہلاکتیں، بلوچستان 121 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 304 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب سے کورونا کے مزید 1610 کیسز اور 43 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 27850 اور ہلاکتیں 540 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7116ہے۔سندھ سے کورونا کے مزید 1439 کیسز اور 23 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31086 ہوگئی ہے جب کہ اموات 526 تک جا پہنچی ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 953 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15538 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 304 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2893ہوگئی ہے ،اموات 30 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 169 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں بھی کورونا کے مزید 16کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 271 ہوگئی ہے ، علاقے میں اب تک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…