جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

بھنڈی، غذا ہی نہیں بلکہ کن خطرناک امراض سے بچاؤ کا قدرتی ذریعہ بھی ہے؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 26  اپریل‬‮  2018 |

ملتان(سی ایم لنکس)سبزیوں اور پھلوں کا استعمال اور صحت پر ان کے مفید اثرات کے بعد طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ لوگ غذا کا خیال رکھیں اور سادہ طرز زندگی اپنائیں تو کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ دواؤں خصوصاً اینٹی بائیوٹکس کے استعمال کے بجائے زمین پر موجود قدرت کے انمول خزانے اور صحت بخش سبزیوں اور پھلوں سے بیماریوں کو شکست دیں یا ان کے خطرات کم سے کم کریں۔

بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جسے اکثر لوگ لیس دار ہونے کی وجہ سے کھانا پسند نہیں کرتے ہیں، لیکن یہ ہماری صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ طبی محققین کے مطابق اس سبزی میں وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جس کے استعمال سے کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ذیابیطس کے علاج اور گردے کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں کیلوریز، فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، چربی، وٹامن سی اور میگنیشیم جیسے اہم قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق یہ کولیسٹرول کو کم کرنے، دمہ سے بچاؤ کے علاوہ شوگر کے مریضوں کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بھنڈی ابتدائی عمر میں دمہ کی علامات مثلاً خرخراہٹ کے خلاف اثر دکھاتی ہے۔ یہ کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بھنڈی نہ صرف نظام انہضام کے لیے بہتر ہے بلکہ فائبر کے ساتھ صحت مند کولیسڑول کا ذریعہ بنتی ہے۔بھنڈی میں موجود فائبر حل پذیر ہوتا ہے اور پانی میں تحلیل کیا جاسکتا ہے، جس کا ایک مطلب یہ ہے کہ یہ فائبر غذا کی نالی میں گویا پھیل جاتا ہے اور کھانے کی دوسری چیزوں میں کولیسڑول کے ساتھ چپک کر جسم سے فضلے کے ساتھ خارج ہو جاتا ہے۔ اس عمل سے مجموعی طور پرکولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔ اگر ذیابیطس جیسے خطرناک مرض کی بات کی جائے تو بھنڈی اس کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔

سائنسی ریسرچز کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ حل پذیر ریشے کی وجہ سے بھنڈی شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے اور یہ ایسی سبزی ہے جس میں گلوکوز کی سطح جسم میں برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے۔ دوسری طرف بھنڈی وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور سبزی ہے جس سے مدافعتی نظام کو فائدہ پہنچتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو خون کے سفید خلیات پیدا کرنے کے لیے متحرک کرتا ہے اور یہ جراثیم اور بیماریوں کے حملے کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…