منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

شادی سے قبل صاحبہ کے نخرے دیکھ کر ڈر گیا تھا کہ شادی کے بعد کیا ہوگا،ریمبو

datetime 24  فروری‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ریمبو (افضال خان)نے انکشاف کیا ہے کہ صاحبہ سیٹ پر اپنے جوتے تک خود نہیں پہنتی تھی،ان کے نخرے دیکھ کر ڈر گیا تھا کہ آگے معاملات کیسے چلیں گے لیکن انہوں نے اپنے آپ کو بہت تبدیل کیا۔حال ہی میں ریمبو اور ان کی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور نجی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔دوران انٹرویو ریمبو نے یہ اعتراف کیا کہ انہیں بہتر انسان بنانے میں صاحبہ کا ہاتھ ہے، ورنہ وہ ماضی میں بہت غلط فیصلے کرتے رہے ہیں۔دوران گفتگو صاحبہ نے بتایاکہ ان کی ابتدائی فلمیں مسلسل فلاپ ہو رہی تھی اس لیے انہیں ایک اچھے ہیرو کی تلاش تھی، اسی دوران ایک فلم انہوں نے ریمبو کیساتھ کی جو کہ خوش قسمتی سے کامیاب ہوگئی جس کے بعد دیگر فلموں کی آفرز ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ کام کے سلسلے میں ان دونوں کا بیشتر وقت ایک ساتھ گزرنے لگا اس دوران ریمبو کو قریب سے جاننے کا موقع ملا، ان کی کئی عادتیں اچھی لگیں بالخصوص وہ خواتین کے ساتھ جس طرح پیش آتے، انہیں عزت دیتے تھے۔

اس کے برعکس ریمبو نے انکشاف کیا کہ انہوں نے صاحبہ کو پہلی بار اخبار میں دیکھا تھا، ان کے انٹرویو میں ان کی تصویر دیکھی تو اسی وقت ان پر فدا ہوگیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ صاحبہ سے شادی کرنے کیلئے انہیں اپنی ساس اور ماضی کی مقبول اداکارہ نشو کو 6سال تک راضی کرنا پڑا، انہوں نے 4سال بعد رضا مندی اس شرط پر دی کہ ہم مزید 2سال اور کام کریں اس کے بعد شادی کریں۔ریمبو نے کہاکہ جب میرا اور صاحبہ کا رشتہ پکا ہوا تو میرے والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے بہت ڈر رہے تھے کیونکہ صاحبہ اونچے خاندان کی معروف اداکارہ تھیں جبکہ میرے والدین سادہ تھے، میرے خاندان کا دور دور تک شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اداکار نے کہاکہ والدین کی طرح میں بھی ڈرتا تھا کہ صاحبہ میری فیملی کے ساتھ رہ سکے گی یا نہیں کیونکہ صاحبہ تو جوتے تک خود نہیں پہنتی تھی،شادی سے پہلے جب وہ سیٹ پر آتی تو ان کے ساتھ ان کا مینجر، سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور ایک خاتون ملازمہ ہوتی تھی جو انہیں جوتے بھی پہناتی تھی۔انہوں نے بتایاکہ جب ہماری شادی ہوئی تو صاحبہ کو دیکھ کر میرے والدین کا ڈر ختم ہوگیاکیونکہ صاحبہ نے خود کو اتنی خوبصورتی سے ان کے انداز میں ڈھال لیا کہ کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ وہ اتنے اونچے خاندان سے آئی ہیں۔انہوں نے صاحبہ کی والدہ اداکارہ نشو کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے اتنی بڑی اداکارہ ہونے کے باوجود اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کی، انہیں امور خانہ داری سکھائی۔اداکار نے کہا کہ صاحبہ کا اخلاق دیکھ کر آج میرے خاندان والے کہتے ہیں کہ تمہیں بہت اچھی بیوی ملی ہے، ہم تمہارے لیے اتنی اچھی بیوی نہیں ڈھونڈ سکتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…