لاہور ( این این آئی) سبزیوں اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں اچانک آسمان کو چھو رہی ہیں، پیاز، ٹماٹر ،آلو و دیگر سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے،عام مارکیٹ میں آٹے کی قلت تاحال برقرار ہے، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ضروریات زندگی کی اشیاکی قیمتیں سرکاری نرخوں پر فروخت کرانے میں ناکام ہیں، عام آدمی ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہیں، پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پر غیر فعال ہوچکی ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری فعال کیا جائے، اشیاضروریات کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے۔
سبزیوں اور آٹے کی قیمت میں اضافے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
حسن علی کی اہلیہ کی پراسرار پوسٹ، کرکٹر کے مبینہ افیئر کی افواہیں گرم
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا



















































