پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی ، خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 15ڈالرز کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1227ڈالر کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت300روپے کمی سے 50300،دس گرام سونے کی قیمت 257روپے کمی سے 43114 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت760روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔جبکہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا

 

جبکہ یورو اور برطانوی پائونڈکی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر برقرار رہے جبکہ یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں بالترتیب 31 پیسے اور 9 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے پر بند ہوئی۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 112.92 روپے سے کم ہو کر 112.61 روپے اور قیمت خرید 110.25 روپے سے کم ہو کر 109.95 روپے رہ گئی جبکہ برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 132.22 روپے سے کم ہو کر 132.13 روپے اور قیمت خرید 129.08 روپے سے کم ہو کر 129 روپے رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…