خیبرپختونخوا حکومت کا عمران خان اور ان کی اہلیہ کو تاریخی پروٹوکول
اسلام آباد (آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم و چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ کو تاریخی پروٹوکول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول کی آمد اور روانگی پر پردے کا خصوصی اہتمام اور وزیر اعلی ہاؤس کو خالی کرایا گیا۔
بشری بی بی کی آمد اور روانگی کے وقت وزیر اعلیٰ ہاؤس کے تمام عملے کو باہر بھیج دیاگیا۔سوات کے علاقوں میں لگی آگ بھی عمران خان اور بشری بی بی کے پروٹوکول کی نذر ہوگئی۔ ذرائع کاکہناہیکہ خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر سوات کے علاقوں میں آگ بجھانے کے لئے استعمال نہ ہوسکا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کی اجازت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے حکام کو بتایا گیا کہ عمران خان اہلیہ کے ہمراہ آسلام آباد جا رہے ہیں۔ایک بج کر 10 منٹ پر عمران خان اور ان کی اہلیہ ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد روانہ ہوئے۔میڈیا میں ہیلی کاپٹر کے حوالے سے وزیراعظم کی اجازت کی خبریں چلنے پر ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست واپس لے لی گئی۔ ذرائع کیمطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو زبانی حکم ملا تھا کہ وزیراعظم آفس کو بتایا جائے کہ آگ پر قابو پالیا ہے، اب ہیلی کاپٹر کی ضرورت نہیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے وزیراعظم آفس کو آگاہ کردیا کہ ہیلی کاپٹر کی ضرورت نہیں۔عمران خان کی اہلیہ کی روانگی اور ہیلی کاپٹر میں روانگی تک وزیر اعلی ہاؤس عملے سے خالی کرایا گیا۔عمران خان کو سکیورٹی پر مامور سکواڈ اور عملہ براستہ سڑک پہلے اسلام آباد روانہ کیاگیا۔