ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

“صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے” تصدیق ہوگئی

datetime 17  جنوری‬‮  2025 |

لندن (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اوپنر صائم ایوب کے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ صائم ایوب سے انکی گزشتہ روز فون پر بات ہوئی تھی تاکہ خیریت دریافت کی جاسکے، جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے بطور بڑے بھائی اور کرکٹر اْسے مشورہ دیا ہے کہ تمہیں اگر ذرا بھی درد ہو تو جلد بازی نہ کرنا، مکمل آرام کرکے ٹیم میں واپس آؤ تاکہ انجری بعد میں مزید گمبھیر صورتحال اختیار نہ کرجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صائم ایوب کی جس فارم میں کھیل رہے تھے انکی انجری سے پاکستان کو ضرور نقصان ہوگا لیکن پھر وہی بات ہمارے پاس انکا بیک اَپ تیار نہیں ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس میچ ووننگ پلئیرز کم ہیں اسی لیے بیک اَپ رکھنے کا ذکر کرتا ہوں لیکن امید کرسکتے ہیں قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں صائم ایوب کا نام بھی بھیجا گیا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تاحال نوجوان اوپنر کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار کررہا ہے تاکہ انکی میگا ایونٹ میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔دوسری جانب صائم کے غیر موجودگی میں اوپنر فخر زمان اور امام الحق کی واپسی کے امکانات روشن ہیں، دونوں نے ورلڈکپ 2023 کے دوران گرین شرٹس کے کئی میچز میں جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔ ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں صائم ایوب کو چھ ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…