بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مکی آرتھر ٹیم کو چھوڑ کر کیوں گئے سوال نجم سیٹھی سے کریں، مصباح الحق

datetime 18  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ مکی آرتھر ٹیم کو چھوڑ کر کیوں گئے سوال نجم سیٹھی سے کریں، ابھی ورلڈ کپ سامنے ہے، زیادہ تبدیلی سے گریز کیا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی بری کاکردگی سے ٹیم کو ڈینٹ پڑا ہے، ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو اس صورت حال سے نکلنا ہو گا، شکست کی تمام ذمے داری کپتان بابر اعظم پر ڈالنا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف 228 رنز سے شکست صرف کپتان کی وجہ سے نہیں ہوئی، آپ کی پوری ٹیم کو شکست ہوئی ہے، غلطیاں ہوئی ہیں لیکن یہی ٹیم بہتر ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ کسی بھی سطح پر تبدیلی کا یہ وقت مناسب نہیں، جو خامیاں ہیں سب کے سامنے ہیں، ایک بری پرفارمنس پر پینک بٹن نہ دبائیں، یہی شاداب خان تھا جس نے ماضی میں پرفارمنس دی ہے، یہی ٹیم نمبر ون بھی بنی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہمیں اپنی پرفارمنس بہتر کرنی ہے، پاکستان کا اعتماد ضرور خراب ہوا ہے، پاکستان ہمیشہ مشکل حالات سے باہر نکلا ہے، مجھے اْمید ہے یہی ٹیم بہتر کرے گی، ٹیم میں تبدیلی کے حوالے جواب سلیکشن کمیٹی دے گی۔انہوںنے کہاکہ ہمارا اسپن ڈیپارٹمنٹ اْس طریقے سے پرفارم نہیں کر سکا، کھلاڑیوں میں کمی نہیں ہے، بہتری کی گنجائش ہے، ان پلیئرز نے ماضی میں بھی پرفارم کر کے دکھایا ہے، 100 سال بعد بھی پاکستان ہارے گا تو آپ مجھ پر ڈال دیں گے۔ مصباح الحق نے کہا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت بہت اچھی ہے، ورلڈ کپ ایک نیا ایونٹ ہے کنڈیشن مشکل ہو گی، بھارت کی کنڈیشنز پاکستان کو سپورٹ کرے گی، وہاں پاکستانی بیٹنگ کو سپورٹ ملے گی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ ایک الگ تجربہ ہے، لوگوں میں شوق ہوتا ہے ایک بار پھر اپنے اسٹارز کو دیکھیں، پاکستان کے لیے اچھا ہے کہ یہاں پر ایونٹ ہو رہا ہے، بس 45 اوورز کھیلنا ایک امتحان ہو گا، میں نے اس ایونٹ کے لیے اجازت لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…