حکومت نے عام انتخابات کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

24  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے صدرِ مملکت کے ذریعے جنرل باجوہ کو توسیع کی آفر کی، عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد غیر قانونی اقدامات کیے، پی ٹی آئی کا منفی رویہ سب کے سامنے ہے،عمران خان ایک مایوس آدمی ہیں جو پرتشدد کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں، دنیا میں کہیں بھی ملزم عدالت میں پیش ہونے سے انکار نہیں کرتا،

لندن سے آکر نواز شریف نے اپنی بیٹی کے ساتھ گرفتاری دی، 3 بار حکومت سے نکالا گیا ،کبھی نواز شریف نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،عمران خان نے امریکا رپر حکومت گرانے کا الزام عائد کیا اور اب ان سے مدد مانگ رہے ہیں، عمران خان نے حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی پیش کش کی ہے،پاکستان میں عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے،آنے والے دنوں، ہفتوں اور مہینوں میں معاشی صورت حال اور تمام چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت ایک سال مکمل کرنے جا رہی ہے اور یہ حکومت ایک آئینی اقدام کے تحت آئی تھی تاہم اس اقدام کو روکنے کے لیے عمران خان کی اس وقت کی حکومت نے مختلف غیرآئینی طریقے اپنائے گئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے ان غیرآئینی کاموں میں صدرمملکت اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر تھے، رات گئے اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ختم کرکے چیزیں ٹھیک کیں اور آج ہماری حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کئی واقعات ہوئے، عمران خان کا سیاسی سفر سائفر سے شروع ہوا اور شیریں مزاری نے امریکا کو خط لکھ دیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور دیگر کئی مسائل پر بھی بحث کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک ملک جس کو پاکستان یا عمران خان کی حکومت کے خلاف سازش کا الزام دیا گیا، اب وہی لوگ مدد اور حفاظت کے لیے

بیرونی سازش کے تخلیق کاروں سے رابطہ کر رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ یہ عمران خان کا حکومت سے نکلنے اور آج امریکا کو پیغام تک کا سفر ہے، دنیا میں کہیں بھی ایک ملزم عدالت میں پیش ہونے سے انکار نہیں کرتا لیکن ٹیلی ویژن کی اسکرینز پر چند ہفتوں سے دیکھا جارہا ہے کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کر رہا ہے اور کئی وجوہات اس کی صفائی میں بیان کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ جب عدالت میں پیشی ہوتی ہے تو وہ کار میں بیٹھا ہوتا ہے اور عدالتوں پر ہجوم اور حامیوں کے ذریعے حملہ کرتا ہے، جب کبھی پیش ہوتا ہے تو عدالتوں پردباؤ ڈالتا اور انہیں دھمکیاں دیتا ہے اور جب پولیس کو گرفتاری کے لیے ان کے گھر بھیج دیا گیا تو ان پر بھی حملہ کردیا گیا اور ان پر فائرنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے لیے ان کے گھر کے باہر تصادم میں 70 سے 80 پولیس افسران زخمی ہوئے، جن میں سینئر افسران بھی شامل تھے تاہم یہ ماضی میں کبھی نہیں ہوا

یہاں تک کہ ان کی حکومت یا اس سے پہلے بھی نہیں ہوا اور اس وقت بھی اپوزیشن رہنما اور کارکنوں نے اچھے انداز میں گرفتاری دے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں سیاسی کارکنوں نے بڑے اچھے طریقے سے گرفتاری قبول کی چاہے ان سے جس طرح کا بھی انتقام لیا جا رہا ہو لیکن انہوں نے کبھی اپنی گرفتاری کی اس طرح مزاحمت نہیں کی یا عدالتوں کی بے عزتی یا بدنام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں مسلم لیگ(ن) کی تقریباً پوری قیادت گرفتار ہوئی، ہمارے قائد نواز شریف نے گرفتاری دی اور سرینڈر کرنے کیلئے برطانیہ سے واپس آئے اور ان کی بیٹی گرفتار ہوئی، موجودہ وزیراعظم، ان کے بیٹے اور بھتیجے گرفتار ہوئے تاہم کوئی مزاحمت نہیں ہوئی، مجھے گرفتار کیا گیا اور تقریباً 6 مہینے جیل میں رہا، میری اہلیہ تقریباً 3 سال تک عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ اور میرا بیٹا بھی عدالت میں پیش ہوئے، اپوزیشن کو بری طرح انتقام کا نشانہ بنایا، ہماری تاریخ میں مارشل لا یا سیاسی حکومتوں کے دوران کارروائیاں ہوئیں لیکن اس طرح کے واقعات کبھی نہیں ہوئے۔انہوںنے کہاکہ سیاست دانوں کو پھانسی دی گئی، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی جو عدالتی قتل تھا، بینظیر بھٹو کو دہشت گردوں نے شہید کردیا، نوازشریف کو حکومت سے 3 دفعہ نکالا گیا

لیکن ہم نے کبھی اس طرح کی مزاحمت نہیں کی جو گزشتہ تین یا چار ہفتوں سے ہو رہا ہے، آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ عدم اعتماد کے بعد حکومت لینے سے سیاسی نقصان ہوا ہے اور ہمیں قیمت ادا کرنا پڑی ہے، ہمارے پاس اس وقت اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کے اعلان کا آپشن تھا لیکن ہم عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے

ساتھ مذاکرات میں تھے اور ان کی شرائط عبوری حکومت نہیں کرسکتی تھی جو ایک منتخب حکومت کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے ہم نے یہ جانتے ہو کہ سیاسی نقصان ہوگا حکومت جاری رکھی اور آج بھی ہم نے صورت حال کا انتظام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہر روز ایک بحران ہوتا ہے جو عمران خان کی جانب سے پیدا کیا ہوا ہے اور ہم اس سے نمٹ رہے ہیں اور ہم اس سے کامیابی کے ساتھ نکل آئیں گے۔

انہوںنے کہاکہ آنے والے دنوں، ہفتوں اور مہینوں میں معاشی صورت حال اور تمام چیزیں جو اس خراب ہیں وہ ٹھیک ہوجائیں گی۔ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت گزشتہ برس معاشی پالیسی پر اتفاق رائے کے قریب پہنچی تھی لیکن پیش کش مسترد کردی گئیں۔عمران خان کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ انہوں نے عسکری قیادت کو مذاکرات کی کئی بار پیش کش کی، اس حقیقت کے باوجود کہ موجودہ حکومت کئی

مواقع پر بات کرنے کی خواہاں تھیں لیکن عمران خان اصرار کرتے رہے اور پاک فوج کی موجودہ قیادت سے بات کرنے کی کوششیں کرتے رہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین نے صدرمملکت کے ذریعے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کرنے کی کوشش کی اور یہاں تک کہ انہیں توسیع کی پیش کش بھی کردی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تمام دعوئوں کے باوجود عمران خان نے موجودہ حکومت سے مذاکرات کی باقاعدہ کوئی پیش کش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں امن کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہے کیونکہ اہم معاملات پر اتفاق رائے ضروری ہے جیسا کہ پاکستان کو چند برسوں سے مسائل کا سامنا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…