نئی دہلی(این این آئی)کمسن بیٹے نے کورونا میں مبتلا ماں کے لیے کھانا بناکر سب کے دل جیت لیے۔بھارتی میڈیا پر ایک ایرن ریڈ نامی غیر ملکی خاتون کی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی گئی ہے، خاتون نے اپنی پوسٹ میں پالک کے پتوں سے بھرے پیالے کی
تصویر کے ساتھ اپنے بیٹے کا لکھا نوٹ بھی شیئر کیا۔بیٹے کی جانب سے والدہ کیلئے نوٹ میں لکھا گیا تھا کہ یہ میں نے آپ کیلئے بنایا ہے اگر یہ اچھا نہیں بنا تو میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔خاتون کی جانب سے تصاویر کے ساتھ ٹوئٹ کی گئی جس میں درج تھا کہ میں کورونا کی وجہ سے بیمار ہوں ، میرے بیٹے نے میرے لیے کیا بنایا ہے، ساتھ ہی اس نے میرے کمرے کے باہر ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے۔خاتون کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، صارفین کی جانب سے بچے کیلئے پیار اور والدہ کی صحتیابی کیلئے دعا کی جارہی ہے۔