جہلم (این این آئی)جہلم کے ہیلتھ یونٹ بھٹیا میں نرس نومولود بچی کو ڈلیوری کے بعد وارمر پر رکھ کر بھول گئی جس کے باعث بچی کا جسم جل گیا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلیوری کے بعد سٹاف نومولود کو وارمر پر رکھ کر بھول گئی اور وارمر پر لگے ہیٹر کا درجہ حرارت تیز ہوتا رہا جس سے بچی کا جسم مختلف حصوں سے جل گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ نومولود بچی کو تشویشناک حالت میں نومولود بچی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی ای او ہیلتھ نے لیبر روم میں تعینات تمام سٹاف معطل کردیا۔