پشاور (این این آئی) پشاور کے نوجوانوں نے پلاسٹک کی بوتل سے اینٹیں بنانا شروع کردی ہیں جو روایتی اینٹ کی نسبت نہ صرف سستی اور زیادہ مضبوط ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں نے ریت ڈال کر پلاسٹک کی بوتل سے اینٹیں بنانے کا ماڈل تیار کرلیا ہے۔پلاسٹک بوتلوں سے بننے والی اینٹوں کے حوالے سے نوجوانوں کا ماننا ہے کہ یہ اینٹیں نہ صرف سستی پڑیں گی بلکہ روایتی اینٹوں سے کئی گنا مضبوط بھی ہیں۔ نوجوانوں نے مطالبہ کیا کہ ماحولیات کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت کو ایسے آئیڈیاز کو فروغ پر توجہ دینی ہوگی۔