اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر انکشاف کیا ہے کہ لاہور پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شہر بھر میں تحریک انصاف کی طرف سے گرفتاری دینے والے کارکنوں کی کل تعداد 81 رہی جبکہ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ اسکے 200 کارکنوں نے لاہور میں گرفتاری دی لاہور پولیس تمام گرفتار کارکنوں کے نام جاری کریگی۔ دوسری جانب پولیس نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں پیش کرنے والے شاہ محمود قریشی ودیگر رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا۔