کراچی(این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا خان محمد شیرانی کی قیادت میں جے یو آئی (اجمل قادری گروپ)سمیع الحق گروپ کا بڑا حصہ اور شیرانی گروپ نے انضمام کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں مولانا محمد خان شیرانی نے
مدرس کے ممتہمن اور علما سے رابطے شروع کر دیئے ہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جے یو آئی پاکستان کے نام سے بننے والا یہ گرپ عام انتخاب میں پی ٹی آئی سے اتحاد کریگا جس کے لیے اس گروپ کے اہم رہنمائوں سے بات چیت ہو چکی ہے گروپ کو متحد کرنے میں سمیع الحق گروپ کے مولانا حافظ احمد علی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے،گروپ کے کارکنوں کا کنونشن منعقد کیا جا چکا ہے جبکہ ان گروپوں کے انضمام کا باقاعدہ اعلان لاہور میں 10 مارچ کو کیا جائے گا ،پارٹی کے امیر مولانا محمد خان شیرانی جبکہ جنرل سیکرٹری مولانا اجمل قادری ، سندھ کے صدر مولانا عبدالمنان نقشبندی ہونگے، پارٹی میں سابق رکن قومی اسمبلی شجاع الملک ،مولانا گل نصیب اور دیگر اہم علما بھی شامل ہونگے۔