اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کوئی ادارہ یا شخص الیکشن میں تاخیر کا سبب بنا تو اسے پھانسی تک لے جاؤں گا،علی امین گنڈا پور

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جو ادارہ یا شخصیت الیکشن میں ایک دن تاخیر کا باعث بنے گا، اسے پھانسی تک لے جاؤں گا، عمران خان کو نظام میں اصلاحات کا اختیار نہ ملا تو

وہ بار بار اسمبلیاں توڑتا رہے گا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 38 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ استعفے کی بات کرنے والے اسد محمود اب سامنے آئیں، باپ بیٹا دونوں غائب ہیں، میرے مقابلے میں کوئی کاغذات نامزدگی جمع کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ کل تک ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہیں، میں نے کبھی شہباز شریف، فضل الرحمان یا زرداری کی تعریف کی تو عوام مجھے جوتیاں مارے، کبھی بھی وفاداری تبدیل کروں گا نہ ذاتی مفاد کیلئے ان لوگوں کے ساتھ بیٹھوں گا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان کو امریکا کو اڈے نہ دینے کی سزا دی گئی، ہم نے ڈالروں کیلئے اپنے بچے بھی مروائے اور افغانوں کے بچے بھی مروائے، لاکھ لعنت بھیجتے ہیں ایسے ڈالروں پر جو دوسروں کے بچوں کو مروا کر کمائے جائیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…