ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کا ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاؤن ٹاؤن کی تعمیر کا اعلان، منصوبے سے 3 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے جدید ترین رہائشی یونٹ، سیر و تفریح کی سہولتوں اور دفاتر کیلئے میگا پروجیکٹ مکعب کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے جس میں 20ایمپائر سٹیٹ بلڈنگز سما سکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں ایک نئی قوی الجثہ پروجیکٹ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے

جسے مکعب کہا جائے گا۔یہ ریاض کے نئے علاقے نیو مربع کی مرکزی عمارت ہو گی، حکومت نے پروموشنل ویڈیو بھی جاری کی ہے جو وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں ایسا عمارتی ڈھانچہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی حیثیت مکعب کے جیسی ہے، یہ نیویارک کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ سے 20گنا زائد کشادہ ہوگی۔اس پروجیکٹ میں ایک میوزیم، ٹیکنالوجی اور ڈیزائن یونیورسٹی، جدید تھیٹر اور 80سے زائد تفریحی اور ثقافتی مقامات ہوں گے۔دوسری طرف نیو مربع میں ڈھائی لاکھ مربع کلومیٹر اراضی ہو گی، ایک لاکھ 4ہزار رہائشی یونٹ، 9ہزار ہوٹل کے کمرے، 9لاکھ 80ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل دکانیں، 14لاکھ مربع میٹر پر مبنی دفتری جگہ، 6لاکھ 20ہزار مربع میٹر کے تفریحی اور آسائشی مقامات بھی ہوں گے۔اس پورے علاقے کا اپنا ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا اور یہ ایئرپورٹ سے 20منٹ کے فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا۔مربع اور مکعب کی تعمیر 2030تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔اس طرح سعودی عرب نے ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاؤن ٹاؤن کی تعمیر کا اعلان کیا ہے اور اس منصوبے سے 3 لاکھ ملازمتیں پیدا ہو ں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…