مکوآنہ ( این این آئی ) فیصل آباد میں اوباش افراد نے 14سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ 3کو اغواء کر لیاگیا۔پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی‘ترکھانی کے علاقہ 209گ ب کے رہائشی سلیم مسیح نے بتایا کہ اوباش افراد جوئیل طفیل وغیرہ نے گھر میں داخل ہوکر اسکی 14سالہ بیٹی صباء کو ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے تھانہ گڑھ کے علاقہ چڑیانہ کے رہائشی اللہ یار کی اہلیہ کوسلمیٰ بی بی کواوباش ملزمان ابراروغیرہ زبردستی کار میں ڈال کر لے گئے ۔غلام محمد آباد کے علاقہ قادرآباد کے رہائشی بابر علی کی اہلیہ کوملزمان عدیل وغیرہ نے سبز باغ دکھا کر اغواء کرلیا جاتے ہوئے 4تولے زیورات اور ساڑھے 3لاکھ سے زائد کی نقدی بھی لے گئے‘ علاوہ ازیں نشاط آباد کے علاقہ 48ج ب کے احسان علی کی اہلیہ کو ملزمان علی وغیرہ نے اغواء کر لیا۔