اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پنجاب اسمبلی کیلئے انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کا اعلان کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ مختصر فیصلے میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا ہے۔