پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ماردیا ہے تولاش دے دو، 8سال سے لاپتہ شخص کی والدہ کی سندھ ہائیکورٹ میں فریاد

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے آٹھ سال سے لاپتا افراد کی بازیابی میں پیش رفت نہ ہونے پرسیکریٹری دفاع اور داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں کے پی ٹی کے ملازم فرقان سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے

متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔8 سال سے لاپتا افرادکی بازیابی میں پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ لاپتا افراد کا سراغ نہیں لگا سکتے تو درجنوں جے آئی ٹیز اجلاس منعقد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، لاپتا افرادکی کے اہل خانہ پریشان ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔کمرہ عدالت میں لاپتا شہری فرقان کی بزرگ والدہ نے آہ بکا کی اور بیان دیا کہ آٹھ سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔بزرگ والدہ کمرہ عدالت میں رو پڑیں کہا کہ مار دیا ہے تو لاش دے دو زندہ ہے تو بیٹے کی شکل دکھا دو۔سندھ ہائی کورٹ نے مارچ کے پہلے ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…