پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

لیگی نوجوان کی مریم نوازاور حنا بٹ سے اچھا رشتہ ڈھونڈنے کی فرمائش

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور حنا پرویزبٹ سے پارٹی کارکن نے اپنے لیے اچھا سا رشتہ ڈھونڈنے کی فرمائش کردی۔اس فرمائشی ٹویٹ کا محرک مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویزبٹ کی ایک ٹویٹ بنی

جوانہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے 24 لاکھ فالوورز پورے ہونے کی خوشی میں کی تھی۔حنا بٹ نے اپنے ایک ایک فالور کی شکرگزارہوتے ہوئے ہیش ٹیگ ٹویٹ ود حنا بٹ کے ساتھ انہیں کوئی مشورہ یا پیغام دینے کا کہا۔اس پر دل پی ایل ایم این کے ہینڈل سے مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا گیا، میم کوئی میرے لیے اچھا سا رشتہ ہی ڈھونڈ کر دے دو پہلے بھی ایک بار کہہ چکا ہوں۔اس انوکھی فرمائش پرحنا پرویزبٹ کی جانب سے ”حد ہے قسم سے“کے ساتھ ری ٹویٹ ملنے پر مذکورہ کارکن نے مزید جوش میں آکرواضح کیا کہ وہ (ن) لیگ کے لوگوں کو اپنی فیملی کی طرح سمجھتے ہیں اور فیملی ممبرز سے دل کی بات کہنا نہیں چاہتے اس لیے ان سے رشتے کی بات کی ہے۔رشتے کے لیے ایسا طریقہ اپنانے نے دیگرصارفین کو بھی خوب محظوظ کیا جنہوں نے اس کا اظہاراپنے دلچسپ تبصروں میں کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دل پی ایم ایل نام اکاؤنٹ رکھنے والے کا تعارف بائیومیں بطور انفارمیشن سیکرٹری (ن) لیگ لاہور کے کروایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…