پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

‘میں نے وہاب کو 4 چھکے مارے تھے لیکن 6 نہیں مارپایا تھا، افتخار نے وہاب کو 6 چھکے مار کر میرا کام بھی پورا کردیا، شاہد آفریدی

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد کو پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں بہترین پرفارمنس پر سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض جیسے باولر کو چھکے مارنا بڑی بات ہے،

میں نے بھی وہاب کو 4 چھکے مارے تھے لیکن 6 نہیں مارپایا تھا، افتخار نے وہاب کو 6 چھکے مار کر میرا کام بھی پورا کردیا۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو بہت سی فرنچائزرز ڈرافٹنگ میں خریدنے پر دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عمر اکمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فرنچائز کا شکر گزار ہونا چاہیے ہے کہ خراب پرفارمنس کے باوجود انہیں دوبارہ موقع دیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز نے انکی فٹنس کے باوجود عمر اکمل کی بلیبازی کی صلاحیت دیکھی اور اسے ٹیم میں جگہ دی، دیگر فرنچائزز اکمل کو ڈرافٹنگ میں خریدنے پر رضا مند نہیں تھیں، کوئٹہ کی پیشکش بطور کھلاڑی ایک نعمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کو کافی عرصے سے فٹنس کا مسئلہ ہے بطور بلے باز انہیں پسند کرتا ہوں لیکن عمر کو فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ عمر اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں سیزن کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے، قبل ازیں پشاور زلمی کے خلاف نمائشی میچ میں بھی عمر اکمل محض 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…