اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

شکست کے بعد پاکستانی سپورٹر کی بھارتی شائقین کو ٹشو پیپر دینے کی ویڈیو وائرل

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2022 کے دوران پاکستانی شائقین کی بھارتی کرکٹ سپورٹرز کو شکست کے بعد ٹشو پیپر دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی جس کی متعدد ویڈیوز،

دو روز گزرنے کے بعد بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو میں ایک پاکستانی سپورٹر کو ہاتھ میں ٹشو پیپر کا ڈبا اٹھائے بھارتی شائقین میں ٹشو تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں موجود ایک بھارتی شائقین کرکٹ کو ٹشو خود سے مانگتے اور بعدازاں منہ صاف کرتے بھی دیکھا گیا جبکہ کچھ بھارتی شائقین کو ناراض ہوتے بھی دیکھا گیا۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو آخری اوور میں شکست دے کر گروپ میچ کی ہار کا حساب برابر کیا تھا۔دوسری جانب بھارتی اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا کی جانب سے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متاثر ہوگئی ہیں۔ویڈیو میں نسیم شاہ کو بولنگ کے دوران ہنستے تو کبھی اداس ہوتے جبکہ اروشی کو انہماک سے میچ دیکھتے اور ادائیں دکھانے کو ایک ساتھ ایڈیٹ کرکے دکھایا گیا ہے، بیک گراؤنڈ میوزک میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا بھی چل رہا ہے۔ اسٹوری ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے اروشی اور نسیم شاہ کی مذہبی انداز میں ایڈیٹ تصویر کو مستقبل کا ایک سین قرار دیا۔ایک صارف نے نسیم اور اروشی کی ویڈیو سے لی گئی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا نسیم نے ریشبھ پنٹ کو بنا بولنگ کیے کلین بولڈ کر دیا۔یاد رہے کہ پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر اروشی اور ریشبھ پنٹ کے درمیان مبینہ تعلقات کے الزامات پر ماضی میں ہونے والی چپقلش سے متعلق نئی میمز وائرل تھیں۔ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیاکہ اروشی نے اپنی اور نسیم کی خوبصورت سی ویڈیو شیئر کی،کیا ایک اور بھابھی آنے والی ہے؟۔ملک اشرف نامی صارف نے تو اروشی کو نسیم شاہ سے دور رہنے کا مشورہ دے ڈالا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…