کراچی (آن لائن) لاڑکانہ سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کے ایم پی اے معظم علی خان عباسی نے سیلاب متاثرین کو امداد نہ ملنے پر احتجاجاً استعفا دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مکمل طور پر پیپلزپارٹی کے کنٹرول میں ہے، سندھ حکومت سیلاب متاثرین کو امداد فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،جس کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث سندھ سیلاب متاثرہ
عوام آج مشکل دور سے گزر رہے ہیں، عوام شدید مشکلات میں ہیں جبکہ انتظامیہ مکمل طور پر پیپلزپارٹی کے کنٹرول میں ہے، سندھ حکومت سیلاب متاثرین کو
امداد فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور عوامی نمائندہ عوام کی مشکلات دیکھ کر بے بسی محسوس کررہا ہوں
، میں اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کیلئے کچھ نہیں کرپا رہا جس کے باعث میں نے استعفا دینے کا فیصلہ کیا اور اپنا استعفیٰ اسپیکرسندھ اسمبلی کو بھیج دیا ہے۔