اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اب بھی تمام ٹیموں کے پاس فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کی لنکا ڈھادی۔ بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست ،سری لنکا کی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہو گئی۔سری لنکا نے بھارت کا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا،کوشل مینڈس57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاتھم نسانکا نے 37 گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ ڈاؤسن شاناکا نے 18 گیندوں پر 33 اوربھنوکا

راجاپکسا 17 گیندوں پر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔۔قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 173رنز بنائے، کپتان روہت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو 34، یاردک پانڈیا اور رشبھ پنٹ نے 17،17 رنز بنائے، ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 3، کرونارتنے اور کپتان داسن شانکا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روی ایشون کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔مسلسل دوسرے میں ناکامی کے بعد بھارت کا فائنل میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا ہے، کافی اگر مگر ہیں۔اگر سری لنکا اپنا آخری میچ جیتنے میں کامیاب رہی، پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچ ہار گیا اور بھارتی ٹیم نے آخری میچ میں افغانستان کو شکست دے دی تو 3،ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہوجائیں گے۔فائنل میں پہنچنے کیلئے معاملہ رن ریٹ پر جائے گا۔اس کے علاوہ اگر پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی تو گرین شرٹس اور سری لنکن ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ بھارت اور افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائیں گے۔اگر افغانستان پاکستان اور بھارت سے، پاکستان اپنے آخری میچ میں سری لنکا سے جیتے تو تین ٹیمیں چار چار پوائنٹس پر ہوں گی۔اس پر بھی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔سری لنکا اور بھارت دونوں نے سپر فور مرحلے میں اپنا دوسرامیچ کھیلا، سری لنکن ٹیم نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…