نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں حسد کی ماری ماں نے اپنی بیٹی سے زیادہ نمبر لینے والے لڑکے کو زہر دے کر مار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پدوچیری شہر میں پیش ا?یا،رپورٹس کے مطابق پرائیویٹ اسکول کی ا?ٹھویں کلاس کا
اسٹوڈنٹ بالامانی کندن نے اپنی جماعت میں ٹاپ کیا لیکن اس کی پہلی پوزیشن دوسرے نمبر پر ا?نے والی لڑکی کی ماں کو بالکل ہضم نہیں ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز لڑکی کی والدہ اسکول ا?ئی اور بالامانی کو کولڈ ڈرنک دی لیکن جیسے ہی وہ گھر پہنچا تو وہ اْلٹیاں کرنے لگا، اس نے بتایا کہ میرے کلاس کی لڑکی کی والدہ نے اسے بوتل پینے کو دی تھی۔طبیعت خراب ہونے پر لڑکے کو فوراً اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی اپنی جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق لڑکے کی پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ بوتل میں زہر شامل تھا۔پولیس اہکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے بعد لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بالامانی ہمیشہ کلاس میں ٹاپ کرتا تھا جبکہ میری بیٹی دوسری پوزیشن حاصل کرتی تھی اس لیے میں نے حسد میں اسے زہر دے دیا۔