اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سیلاب اور بارشوں کے باعث رواں تعلیمی سال میں نصاب کم رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم پنجاب نے موجودہ تعلیمی سال میں نصاب کم کرنے کا فیصلہ کردیا۔مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہی کی و جہ سے جہاں نظام زندگی متاثر اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے وہیں تعلیمی سال بھی متاثر ہوا ہے۔