اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سیاحت کی شوقین گلہری بھارت سے سکاٹ لینڈ پہنچ گئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈن برگ(این این آئی)منچلی گلہری تین ہفتوں کا سفر طے کرکے بھارت سے اسکاٹ لینڈ پہنچ گئی، بیڑے کے عملے کو خبر تک نہ ہوئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اسکاٹ لینڈ کے جانوروں کے اسپتال نے دلچسپ پوسٹ شیئر کی

جس کے مطابق ایک سیاحت کی شوقین بھارتی گلہری بحری جہاز میں سوار ہو کر اسکاٹ لینڈ پہنچ گئی جسے دی نیو آرک وائلڈ لائف اسپتال نے بروقت طبی امداد دے کر بچایا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی نیو آرک وائلڈ لائف اسپتال انتظامیہ کو دو مقامی افراد کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جو فیومیگیشن کا کام کرتے تھے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہم سے بھارت سے آئی گلہری کو اپنا مہمان بنانے کی درخواست کی جسے ہم قبول کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر اندر باحفاظت اپنے مہمان خانے لے آئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق گلہری کو ریسکیو کرنے کے دوران انہوں نے اس کے حوالے سے تمام معلومات، جیساکہ اسے کھانے میں کیا پسند ہے، یہ کیسے ماحول کی عادی ہے، اس کی صحت کا کیسے خیال رکھنا ہے وغیرہ وغیرہ پر تحقیق شروع کردی۔انہوں نے بتایاکہ گلہری کو اپنے مہمان خانے لانے کے بعد اس کا نام زپی رکھا گیا اور اس کی خوب تیمارداری کی گئی۔وائلڈ لائف اسپتال کے مطابق زپی اب اچھی حالت میں ہے اور انہوں نے اس کے لیے نئے مستقل گھر کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…