دبئی (این این آئی)ہاتھی اپنی برادری کا خیال رکھنے کے حوالے سے بہت مشہور ہیں، ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ہتھنی اپنے بچے کو سیاحوں کے پاس جانے سے روک رہی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو کسی نیشنل پارک میں فلمائی گئی ہے جہاں سیاحوں کا ایک گروپ ہتھنی اور اس کے بچے کو دیکھنے کے لیے رکا ہوا ہے۔جیسے ہی ہاتھی کا بچہ سیاحوں کی طرف بڑھنے لگتا ہے ہتھنی اسے اپنی سونڈ سے روکتی ہے اور اس کا راستہ تبدیل کر دیتی ہے۔