پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد ( این این آئی) تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے اب امریکہ اور برطانیہ سمیت جہاں سے بھی تحریک انصاف کو فنڈز آئے ہیں وہاںتحقیقات ہوں گی،

اس حوالے سے ایف آئی اے کی جانب سے بیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے معاونت لی جائے گی۔ایف آئی اے ان ممالک کی کمپنیوں و شخصیات کی معلومات جمع کرے گا اور اس کے لئے ایف بی آئی، نیشنل کرائم ایجنسی اور دیگراداروں سے مدد لی جائے گی۔ایف آئی اے کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات ابھی ریکارڈ اور اکائونٹس اکھٹے کرنے کے مرحلے میں ہے، دوسر ے مرحلے میں حاصل معلومات کو یکجا کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلہ کے خلاف درخواست میں فریق بننے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے اکبر ایس بابر نے کہاکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے اس میں فریق نہیں بنایا گیا، ہم سمجھتے ہیں جہاں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اس میں ہم فریق بنیں۔ انہوںنے کہاکہ بارہا کوشش کی گئی کہ ہمیں نکالا جائے،غیر قانونی فنڈ ریزنگ کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔اکبر ایس بابر نے کہاکہ فنانشل ٹائمز کی خبر نے ثابت کیا ،ابراج سے ڈالرز آئے،عمران خان آپ نے سچائی سامنے آنے سے روکنے کیلئے کئی پٹیشن دائر کی،فنانشل ٹائمز کی سٹوری آپ کے دعووں کو تباہ کرتی ہے کہ کچھ نہیں چھپایا،آپ فنانشل ٹائمز کیخلاف دعوی کیوں دائر نہیں کرتے۔اکبر ایس بابر نے کہاکہ پاکستان میں بھی دو اکاؤنٹس شو نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی معاونت اس پر چاہیے ہم حاضر ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…