پنجاب حکومت کا عوام پر احساس ٹیکس لگانے پر سوچ بیچار
لاہور (آن لائن) لاہور کی بیورو کریسی نے پاکستان تحریک انصاف دور حکومت کے احساس پروگرام کو احسن طریقہ سے چلانے کے لئے پنجاب کے شہریوں پر احساس ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کردی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ احساس پروگرام کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں بیورو کریسی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام پر احساس ٹیکس لاگو کیا جائے اور اس مد میں وصول کی جانے والی رقم کو احساس پروگرام پر خرچ کیا جائے۔ اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ
کمیٹی کہ اجلاس میں موجود بعض صوبائی وزراء نے صوبے کے عوام پر احساس ٹیکس لگانے کی تجویز کی مخالفت کی
اور اجلاس میں طے پایا کہ اس معاملے کو پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے حوالے کردیا جائے۔
جو معاملے کا مزید جائزہ لے کر ٹیکس لگانے یا نہ لگانے کے حوالے سے فیصلہ کرے۔