پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ صحت خیبر پختوانخوا نے ہسپتال میں داخل ہونے یا آپریشن کرانے سے قبل مریضوں کیلئے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کرانا لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ صوبے میں رواں سال کے دوران پہلی بار ایک ہی روز میں وائرس سے 3 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران رپورٹ ہونے والے

کورونا کے مثبت کیسز کے پیش نظر ہر مریض کو ہسپتالوں میں داخلے کے لیے کووڈـ19 ٹیسٹنگ کرانی ہوگی۔تمام طبی اداروں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں کووڈـ19 کے ٹیسٹوں کی کم تعداد پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ نمونے حاصل کرنے کی تعداد میں اضافہ کریں تاکہ انفیکشن کے پھیلاؤ کے بارے میں صحیح صورتحال کا پتا لگایا جا سکے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی اوسط مثبت کیسز کی شرح ماضی کے مقابلے میں 4.7 فیصد رہی جب کہ کچھ اضلاع میں انفیکشن کی سطح 10 فیصد رہی جو خطرناک حد تک زیادہ تھی، تاہم، اس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کم ٹیسٹنگ کی وجہ کو بھی بڑھتے ہوئے کسیز کی وجہ بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔خط میں کہا گیاکہ فی الحال ہر مثبت مریض کے لیے اوسطاً صرف 1.3 رابطے میں رہنے والے افراد کا سراغ لگایا گیا ہے ، نیشنل گائیڈ لائن تجویز کرتی ہے کہ تصدیق شدہ مریض کے ساتھ رابطے میں رہنے والے 10 سے 15 قریبی افراد کے نمونے لیے جائیں۔صوبہ بھر میں کووڈـ19 کے مثبت کیسز کے بارے میں صحیح صورتحال کو جاننے کے لیے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گائیڈ لائنز کے مطابق عمل کریں۔خط میں کہا گیا کہ اعلیٰ ترین سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مریضوں کو کووڈـ19 ٹیسٹ کروانے کے بعد ہی ہسپتال میں ایڈمٹ کیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سانس کے مسائل میں مبتلا افراد اور ان کے تیمارداروں کی بھی وائرس اسکریننگ کی جانی چاہیے تاکہ صوبے میں وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔خط میں کہا گیا کہ ہر طرح کی سرجری کے لیے ہسپتال میں داخل ہونے والے تمام مریضوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جانا چاہیے اور اس سے متعلق معلومات حکام کے ساتھ شیئر کی جانی چاہیے۔

دوسری جانب، پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مزید 3 افراد کے انتقال کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 6ہزار 339 ہوگئی۔تینوں مرنے والوں کی عمریں 65 سال سے زیادہ تھیں اور ان کو طبی مسائل کا سامنا تھا،محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 نئے مریضوں کا پتہ چلا، جس کے بعد صوبے بھر میں انفیکشنز کی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 539 ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ صوبے میں 2ہزار 593 ٹیسٹ کیے گئے، محکمہ وائرس کی موجودگی کو جاننے کے لیے روزانہ اوسطاً 7 ہزار نمونوں کا جائزہ لینا چاہتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ٹیسٹوں کی کم تعداد تشویشناک ہے، اس سے وبائی مرض کے وجود کے بارے میں شکوک پیدا ہوتے ہیں، اگر کوئی ضلع 10 نمونوں کا جائزہ لیتا ہے اور ان میں سے آدھے مثبت نکلتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس ضلع میں مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد ہے۔حکام نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی

مختلف اضلاع میں ایک درجن سے زیادہ پی سی آر لیبارٹریز قائم کی ہیں جو روزانہ 500 سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔پی سی آر ٹیسٹ تمام ہسپتالوں، فیلڈ میں قائم مراکز، گھروں، بس اسٹینڈز، اسٹیڈیم اور سیاحتی مقامات پر کیا جاتا ہے جس کا نتیجہ 10 منٹ میں سامنے آتا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…